Headlines
Loading...
نماز چھوڑنے پر خود کو گنہگار نہ ماننا کفر ہے

نماز چھوڑنے پر خود کو گنہگار نہ ماننا کفر ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام وعلماء کرام اس مسئلے ذیل میں کہ کچھ لوگوں نے زید کو نماز پڑھنے کو کہا تو زید نے کہا کی ہم گنہگار نہیں ہیں ہمارے پاس پیشاب کرنے کے لئے ٹائم ہی نہیں ہے تو نماز پڑھنے کیلئے کہاں ٹائم رہے گا؟ اس صورت میں زید کے اوپر از روئے شرع کیاحکم وارد ہوگا؟ المستفی محمد تابش علی

       جواب

نماز نہ پڑھنا اور اس پر یہ سمجھنا کہ ہمیں گناہ نہ ہوگا کفر ہے. زید کی یہی مراد تھی تو کافر ہوگیا توبہ فرض اور تجدید ایمان ونکاح کرے گنہگار نہ ہونے سے اگر مراد یہ تھی کہ جماعت سے نہ پڑھنے کے سبب گنہگار نہیں ہوں گا اور مع جماعت پڑھنے کا وقت نہیں تو کفر نہیں، بد دینی ہے کہ یہ ایک امر واجب کا انکار ہے لہذا واجب ہے کہ توبہ کرے دوسرا جملہ بھی سخت تر

بحوالہ کتب فقہ و فتاویٰ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابن علیم المصبور الرضوی العینی

گونڈوی مہاراشٹر ممبئی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ