Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا مباح ہے یا خلافِ اولی؟ کفار اور غیر مقلدین کا طریقہ ہونے کی وجہ سے مکروہ تحریمی کہہ سکتے ہیں؟ المستفی التمش خان دھانے مئوء

       جواب

مصافحہ کرنا سنت ہے اور ایک ہاتھ سے کرنا مباح ہے۔ کفار سے مشابہت کی وجہ سے ہم اسے مکروہ تحریمی نہیں کہہ سکتے ہیں جب تک کفار مشابہت کا قصد نہ کیا جائے لیکن اسے بالکل ترک کرسکتے ہیں کیونکہ بالفرض اگر یہ عمل سنت ہی ہوتا تو (۱) کافر کی مخالفت کرنا اس سے بڑی سنت ہے۔ (۲) یہ سنت تو دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنے سے بھی حاصل ہوجاتی ہے۔ شرح ملتقی میں ہے ﻭﻓﻴﻪ ﻛﻼﻡ ﻷﻥ اﻟﺘﺸﺒﻴﻪ ﻣﻄﻠﻘﺎ ﻻ ﻳﻜﺮﻩ ﻷﻧﺎ ﻧﺄﻛﻞ ﻛﻤﺎ ﻳﺄﻛﻠﻮﻥ ﺑﻞ ﺇﻧﻤﺎ ﻫﻮ اﻟﺘﺸﺒﻴﻪ ﻓﻴﻤﺎ ﻛﺎﻥ ﻣﺬﻣﻮﻣﺎ ﻭﻓﻴﻤﺎ ﻳﻘﺼﺪ ﺑﻪ اﻟﺘﺸﺒﻴﻪ، ﻓﻌﻠﻰ ﻫﺬا ﻟﻮ ﻟﻢ ﻳﻘﺼﺪ ﻟﻢ ﻳﻜﺮﻩ ﻋﻨﺪﻫﻤﺎ ﻛﻤﺎ ﻓﻲ اﻟﺒﺤﺮ

(مجمع الأنهر، ١٨١/١)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابن علیم المصبور الرضوی العینی

مقام گونڈوی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ