Headlines
Loading...
یونس علیہ السلام کی وہ تین تاریکیاں کون سی تھی؟

یونس علیہ السلام کی وہ تین تاریکیاں کون سی تھی؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  یونس علیہ السلام مچھلی کی پیٹ میں تین تاریکیوں میں تھے وہ تین تاریکیاں کون سی تھیں؟ المستفی محمد سعد رضا

       جواب

در منثور میں ابن مسعود، ابن عباس، حسن، قتادہ، محمد بن کعب اور عمرو بن میمون رضی اللہ عنہم وغیرہ سے ہے کہ وہ تین تاریکیاں یہ تھیں ظلمة الليل ﻭﻇﻠﻤﺔ البحر ﻭﻇﻠﻤﺔ ﺑﻄﻦ الحوت یعنی رات کی تاریکی، سمندر کی تاریکی اور مچھلی کے پیٹ کی تاریکی۔ اور سالم بن ابو جعد سے مروی ہے کہ وہ (چھوٹی) مچھلی کی تاریکی پھر (بڑی) مچھلی کی تاریکی پھر سمندر کی تاریکی تھی

(در المنثور للسیوطی، ٣٦٠/١٠)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابن علیم المصبور الرضوی العینی

مقام گونڈی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ