Headlines
Loading...
شوہر نے بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام تو کیا حکم ہے

شوہر نے بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام تو کیا حکم ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء اسلام کہ شوہر نے بیوی سے کہا کہ آج سے تو مجھ پر حرام تو کیا حکم ہوگا؟ ذرا جلدی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی المستفی عبدالمتین احمد آباد گجرات انڈیا

       جواب

صورت مسؤلہ میں یہ الفاظ صریح میں سے ہے اس لئے ایک طلاق رجعی واقع ہوگی اگر نیت نہ کی ہو تو
جیسا کہ بہارشریعت میں ہیں اگر کہا جاتجھے طلاق ہے سوئروں یا یہودیوں کو حلال اور مجھ پر حرام ہو تو رجعی ہوگی یعنی جبکہ اس لفظ سے (کہ مجھ پر حرام ہو) طلاق کی نیت نہ کی ہو ورنہ دو ۲ بائن واقع ہونگی بہارشریعت حصہ ہشتم طلاق کا بیان اگر طلاق کی نیت ہوگی تو دو طلاق بائن ہوگی جس سے نکاح کے بغیر عورت سے مل نہیں سکتا واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمدافسررضا سعدی

بروز جمعرات

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ