Headlines
Loading...
دکان میں دیوی دیوتاؤں کی فوٹو لگانا کیسا

دکان میں دیوی دیوتاؤں کی فوٹو لگانا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ زید لاٸن ہوٹل کھول رکھا ہے اور اس میں اہل ہنود کے دیوی دیوتاٶں کی تصاویر بھی لگا رکھا ہے , اس مقصد سے کہ ہندو گراہک ہندو کا ہوٹل سمجھ کر کثیر تعداد میں آۓ , تو زید کو ایسا کرنا از روۓ شرع کیسا ہے? اور زید پر کیا حکم شرع لگے گا مدلل و مفصل قرآن و احادیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماٸیں آپ کی نوازش ہوگی المستفی محمد ارشاد عالم مشرقی چمپارن بہار

       جواب

اولا زید کی سوچ کہ لوگ ہندو سمجھکر آٸیں گے یہ ایک قسم کا دھوکہ ہے جسکی اسلام قطعا اجازت نہیں دیتا خواہ کسی بھی انسان کے ساتھ ہو! کہ اسکی بروز حشر بڑی سخت پکڑ ہوگی اور اللہ چاہےتو دینا ہی میں ذلیل و رسوا کرے
حدیث شریف میں ہے اِنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلیٰ صُبْرَۃِ طَعَامٍ فَاَدْخَلَ یَدَہٗ فِیْھَا، فَنَالَتْ اَصَابِعُہٗ بَلَلاً فَقَالَ: مَا ہٰذَا یَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟ قَالَ اَصَابَتْہُ السَّمَائُ یَارَسُوْلَ اللہِ۔ قَالَ: اَفَلاَ جَعَلْتَہٗ فَوْقَ الطَّعَامِ کَیْ یَراہُ النَّاسُ، مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنِّی ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کا ایک غلے کے ڈھیر کےپاس سے گزر ہوا آپ نے اپنا ہاتھ اس غلے میں داخل کیا تو ہاتھ میں تری پائی یعنی اوپر غلہ سوکھا تھا اور نیچے گیلا تھا تو آپ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ غلہ فروخت کرنےوالےنے جواب دیا یارسول اللہ ﷺ آسمان سے بارش ہونے کی وجہ سے گیلا ہوگیا آپ نے فرمایا اسے اوپر کیوں نہ کیا کہ لوگ اسے دیکھ لیتے جس نے دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے

{مسلم شریف}
ثانیا زیدکا اپنے ہوٹل غیروں کے باطل پیشواٶں کی تصاویر لگانا سخت از سخت ناجاٸز و حرام ہے بلکہ زید کے عقیدےکی کمزوی معلوم ہوتی ہے کبھی کبھی اسطریقے کی سوچ و فکر مسلمان کو کفر کے دلدل میں جاپھیکتی ہے! حدیث میں ہے جن گھروں میں کتا و دیگر جاندار کی تصویریں ہوتی ہیں ان گھروں میں رحمت کےفرشتےداخل نہیں ہوتے عن ابی طلحةقال قال النبیﷺلاتدخل الملاٸکةبیتافیہ کلب ولاتصاویر {بخاری شریف} اب غورکریں جب نورمل تصاویر کےمتعلق شرع کا اتنا سخت حکم ہے تو غیرمسلموں کے باطل پیشواٶں کی تصاویر کو لگانے میں کتنا سخت حکم ہوگا! لہذا زید کو چاہیے وہ ساری تصاویر ہٹاۓ اور صدق قلب سےتاٸب ہو اور نماز روزہ کی پابندی کرے اور بھروسہ مکمل اللہ کی ذات پر کرے کیوں کہ سچےمسلمان کا عقیدہ ہے کہ رحمت و برکت و زحمت و صحت و حکومت و نفع و نقصان سب کا سب من جانب اللہ ہے اللہ جسکو نوازتاہے اس سےکوٸی چھیں نہیں سکتا اور جس سےچھنتا ہے اسکو کوٸی دےنہیں سکتا
قرآن شریف میں ہے وَتَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ یعنی رب کاٸنات جسکو عطا کرتاہے بےحساب عطا کرتاہے سورہ آل عمران آیت نمبر 27 واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبـــــہ عبیـــداللّٰه حنفــی بریلوی

مقـام دھــونرہ ٹانڈہ ضـــلع بریلی شــریف {یوپی} ٢٩ محرم الحرام ٤٤٤١؁ھ بروز اتوار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ