Headlines
Loading...
عورت مرتد ہو گئی تو اس سے ہمبستری کرنا کیسا

عورت مرتد ہو گئی تو اس سے ہمبستری کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  عورت مرتد ہو کر نکاح سے خارج نہیں ہوتی ایسی عورت سے شوہر کو ہمبستری کرنا کیسا ہے ؟ المستفی عاتف رضوی

       جواب

اس سے جماع جائز نہیں جب تک تجدید ایمان نہ کرے اور تجدید نکاح کی ضرورت نہیں کہ نکاح فسخ نہ ہوا مگر احتیاطا کرے
جیسا کہ الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ مگر مرد کو اس سے قربت حرام ہوگئی جب تک اسلام نہ لائے لأن المرتد لیست بأهل ان یطأھا مسلم أو کافر او أحد

(فتاوی رضویہ، ٢٤٤/١١)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابن علیم المصبور الرضوی العینی

ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ