سوال
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
حضرت ایک سوال ہے کی پیزا کھانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
المستفی محمد يوسف انصاری ایس نگر یوپی
جواب
پیزا کھانا جائز ہے کیونکہ شرع میں جس چیز کے متعلق ممانعت نہیں آئی ہے جائز ہے کہ فقہ کا قاعدہ یہ ہے کہ اصل اشیاء میں اباحت ہے
لعدم مانع الشرعى
مانع شرعی کے نہ ہونے کی وجہ سے ، اصل اشیاء میں اباحت ہے
الاشباہ والنظائز میں ہے
الاصل فى الأشياء إباحة
ہاں اگر پیزا میں ایسی چیزیں ڈالی جائے جس کا کھانا جائز نہیں ہے تو ناجائز ہوگا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۶ ربیع الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۲ نومبر ۲۰۲۲ عیسوی چہار شنبہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ