12.04.2022

الله اپنے حبیب کو ذاتی نور سے پیدا فرمایا یا صفاتی نور سے؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  میرا سوال یہ ہے کہ الله رب العزت نے اپنے حبیب کو اپنے نور سے پیدا فرمایا تو اپنے ذاتی نور سے پیدا فرمایا یا صفاتی نور سے؟ المستفی محمد داؤد شیخ

       جواب

نبی کریم ﷺ کے نور کو اللہ عزوجل نے تخلیق فرمایا پھر اس نور کے بعض سے ساری کائنات کو حصہ ملا جس سے کائنات کی تخلیق ہوئی۔ اس نور کے بارے میں ہم زیادہ نہیں جانتے۔ یاد رہے کہ نبی کریم ﷺ کو نور الله کہا جاتا ہے بالکل اسی طرح
جیسے عیسی علیہ السلام کو روح الله کہا جاتا ہے۔ یہ عقیدہ ہمارا نہیں کہ
اللہ عزوجل سورج کی طرح نور سے بنا ہے یا اس سے شعاعیں نکلتی ہیں یا یہ کہ اس کا نور مادی ہے اور اسے کسی اور شئے میں منقل کیا جاسکتا ہے حصے کیے جاسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب باطل عقیدے ہیں
حضور کا نور ایک مخلوق ہے اور مخلوق خالق سے نہیں بنتا کہ نور تو ایک مادہ ہے۔ جس طرح فرشتے نور ہیں اور جب وہ بشر بنتے ہیں تو ان کی نورانیت برقرار رہتی ہے۔ ذات اقدس کی شان بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ یہ نہیں ہے کہ بالکل ایسی ہی ہے، مثال سمجھانے کو ہے ورنہ خود فرشتوں کا نور

ہمارے نبی ﷺ کے نور کے کرم پر ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابن علیم المصبور الرضوی العینی

مقام ممبئی مہاراشٹر انڈیا

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

جـمـلہ وحـقـوق اسـلامـی مـعـلـوت کـے لـئـے مـحـفـوظ ہے اسـلامـی مـعلـومـات گــروپ 2023

Designed By MO SHAFEEQ RAZA

Whatsapp Button works on Mobile Device only