Headlines
Loading...
 حضرت ہاجرہ رضی الله تعالی عنہا کے والدین کا نام کیا ہے؟

حضرت ہاجرہ رضی الله تعالی عنہا کے والدین کا نام کیا ہے؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  حضرت ہاجرہ رضی الله تعالی عنہا کے والدین کا نام کیا ہے؟ کیا وہ اس ظالم بادشاہ کی بیٹی تھیں یا کنیز؟ پھر وہ بادشاہ مسلم تھا یا غیر مسلم؟ پھر اگر کنیز تھیں تو والدین کون اور کہاں سے تھے؟ المستفی محمد توفیق عالم

       جواب

جو میں نے جانا اس کے مطابق حضرت ہاجرہ مصری تھیں اور مصر کے کسی قطبی بادشاہ کی بیٹی تھیں جن کا نام مجھے معلوم نہ ہوسکا وہ اس بادشاہ کی بیٹی نہ تھیں جس نے حضرت سارہ کے ساتھ زیادتی کی بلکہ اس کی کنیز ہوئی تھیں اور ایمان والی تھیں یہ ظالم بادشاہ اردن کا تھا جس کا نام امام سہیلی نے صادوق لکھا ہے طبری نے اس بادشاہ کا نام سنان بن علوان اور ابن ہشام نے امرئ القيس بن بابليون بن سبا بتایا ہے

(الروض الأنف، ٤١/١)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابن علیم المصبور الرضوی العینی

مقام ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ