سوال
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ کیافرماتےہیں علماۓکرام ومفتیان شرع درج ذیل مسٸلہ کےبارےمیں کہ شوہرکو مجازی خداکہناکیسا ہی حوالےکےساتھ نوازیں بہت مہربانی ہوگی
المستفی محمد ارمان علی
جواب
اپنے شوہر کو مجازی خدا کہنے سے بچنا بہتر ہے
جیسا کہ فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ رحمہ فرماتے ہیں کہ
اپنے آپ کو کسی کا مجازی خُدا کہنے سے بھی بچنا چاہیے اگرچہ یہ جُملہ کفر نہیں اس لیے کہ خُدا کے معنیٰ مالِک کے بھی ہیں اور (لفظِ)مجازی نے اس معنیٰ کی تعیین کر دی یعنی اس معنیٰ کو متعین کر دیا
(فتاویٰ شارح بخاری جلد 02/
صفحہ نمبر 621 مطبوعہ المدینہ کراچی)
نوٹ معلوم ہوا کہ عورت اپنے خاوند کے لئے مجازی خدا کا لفظ استعمال نہیں کہسکتی ہے فقط والسلام
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ