Headlines
Loading...
قبرستان میں درخت لگاکر غریبوں کو اس سے نفع پہنچانا کیسا ہے

قبرستان میں درخت لگاکر غریبوں کو اس سے نفع پہنچانا کیسا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  سوال-اگر قبرستان میں چاروں جانب پیڑ لگا دے اور پھر ان سے جو رقم ملے تو وہ رقم غریبوں اور دینی کاموں میں صرف کر سکتے ہیں کہ نہیں؟ المستفی شاداب رضا

       جواب

قبرستان کی زمین اگر اسی نیت و غرض سے وقف کی گئی ہے کہ مردے دفن کئے جائیں گے اور باہر کی جانب چاروں طرف غریبوں اور دینی کاموں کے لئے درخت لگاے جائیں گے تو درخت لگانا اور اس کی آمدنی غریبوں اور دینی کاموں میں صرف کرنا جائز ہے ورنہ جائز نہیں کہ جو چیز جس غرض کیلئے وقف کی گئی اسے دوسری غرض کی طرف پھیرنا ناجائز و حرام ہے کہ وقف میں اتباع شرط واقف لازم ہے
در مختار مع رد المحتار شرط الواقف کنص الشارع ای فی وجوب العمل بہ

(جلد٤، ص٣٣٤)
عالمگیری میں ہے لا یجوز تغيیر الوقف عن ھیئتہ (ج٢،ص٤٩٠)- واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ شان محمد المصباحی القادری

مقام قنوج یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ