Headlines
Loading...
مندر میں میٹھائی چڑھانے والے پر کیا حکم ہے

مندر میں میٹھائی چڑھانے والے پر کیا حکم ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے متعلق کہ ایک شخص اپنی شادی کے موقعہ پر مندر میں جاتا ہے اور مٹھائی وغیرہ کا چڑھاوا چڑھاتا ہے اس کے بعد مسجد میں جانا چاہ ہی رہا تھا کہ کچھ مسلمان اسکو مسجد میں جانے سے روک دیے اور کہا پہلے توبہ کرو اور تجدید ایمان کرو پھر مسجد میں جانا اس کے بعد چند اس کی برادری کے لوگ لڑنے پر آمادہ ہوگئے ازروئے شرع کیا مندر میں چڑھاوا چڑھانے پر تجدید ایمان ہے کہ نہیں ؟ اگر وہ توبہ اور تجدید ایمان نہ کرے تو مسلمانوں کو اسکے ساتھ میل جول رکھنا درست ہے کہ نہیں؟ اور اگر کوئی مسلمان اس کے اس غیر شرعی عمل میں اسکا ساتھ دے تو اس پر کیا حکم لگے گا ؟ اور اگر وہ توبہ تجدید ایمان نہ کرے اس کا سماجی بائیکاٹ کرنا درست ہے کہ نہیں ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد ممتاز عالم رضوی بیہپور ضلع بھاگل پور (بہار)

       جواب

امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں معبودان کفار پر پھول چڑھانا کہ ان کا طریقہ عبادت ہے اشد و اخبث کفر ہے الاشباہ وغیرہ
معتمدات اسفار میں ہے عبادۃ الصنم کفر فلا اعتبار بما فی قلبہ (فتاوی رضویہ،ج١٤،ص٦٧٣)
نیز اسی میں ہے بت پر چڑھاوا چڑھانا کفر ہے

(فتاوی رضویہ،ج٢٣،ص٥٦٣)
مٹھائی وغیرہ کا چڑھاوا چڑھانے کے سبب شخص مذکور کافر ہو گیا اس پر اعلانیہ توبہ و استغفار اور تجدید ایمان لازم ہے بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ جب تک توبہ نہ کرے لوگوں کو اس سے میل جول جائز نہیں۔ جو لوگ اس کے اس فعل سے راضی ہوے ان پر بھی توبہ و استغفار اور تجدید ایمان لازم اور اگر برا سمجھ کر اس کا ساتھ دے رہے ہیں وہ ظلم کرنے والے ہیں ان پر لازم ہے کہ فورا ساتھ چھوڑ کر توبہ و استغفار کریں ورنہ لوگ ان کا بھی بائیکاٹ کریں
قال اللہ تعالی وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ
وقال ایضا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰبَآءَكُمْ وَ اِخْوَانَكُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْاِیْمَانِؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ شان محمد المصباحی القادری

خادم التدریس جامعہ مظہرالعلوم گرسہاےگنج قنوج یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ