نماز کا بیان
کیا بغیر داڑھی والے کی خود کی نمازیں نہیں ہوتی
سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت سوال یہ ہے کہ جو مسلمان بھائی داڑھی نہیں رکھتے ہیں کیا ان کی پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز مانی جائے گی یا نہیں آپ رہنمائی فرمائیں
المستفی محمد وسیم خان رضوی ممبئی
جواب
اسی طرح کے سوال کے جواب میں
سیدی سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
داڑھی منڈانا فسق ہے اور فسق سے متلبس ہو کر بلا توبہ نماز پڑھنا باعث کراہت نماز ہے جیسے ریشمی کپڑے پہن کر یا صرف پائجامہ پہن کر، اور داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے، نماز ہو جانا بایں معنی ہے کہ فرض ساقط ہو جائے گا ورنہ گناہ گار ہو گا۔ اھ
فتاوی رضویہ جلد 5 صفحہ نمبر 325 مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی صالح نگر بریلی شریف
لہذا جو مسلمان کا داڑھی نہ رکھ نماز پڑھتے ہیں ان کی نماز مانی جاے گی نماز پنج گانہ ہو یا جمعہ مگر داڑھ نہ رکھنا فسق ہے اور فسق کے ساتھ نماز ادا کرنا یہ مکروہ ہے البتہ جو بھی داڑھی منڈا کرکے نماز پڑھتے ہیں ان کی نماز مکروہ ہوتی ہے مگر یہ کہ ان کے ذمہ سے فرض ساقط ہو جاتا ہے لیکن فسق کی وجہ سے نماز چھوڑنے کا حکم نہ ہوگا جلد سے جلد اس فسق کو دور کرے اور نماز کو مکمل ادا کرے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری
مقام خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ