Headlines
Loading...

 


(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام کہ زید ایک مسجد کا امام ہے اور اس کی اہلیہ نماز نہیں پڑھتی، اس کی بیٹی اسکول جاتی ہے بلا حجاب اور غیر محرم لڑکوں کے ساتھ بیٹھتی ہے، وہ اپنی اہلیہ کو نماز کی تاکید بھی کرتا ہے یا تا کید نہیں کرتا. ان دونوں صورتوں میں اس امام کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں برائے مہربانی جلد جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

سائل محمد قریش بنگال

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

الجواب امام اہل سنت اس کے مثل ہی ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں 

زن زید کی نسبت جو لکھا گیا ہے اگر برضائے زید ہے یا زید بقدر قدرت بندوبست نہیں کرتا تو دیوث ہے اور دیّوث سخت اخبث فاسق ، اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ۔ اسے امام بنانا حلال نہیں اور اس کے پیچھے نماز پڑھنی گناہ اور پڑھی تو پھیرنا واجب (فتاوی رضویہ ٥٨٣/٦)

اور اگر امام اپنے اہل بیت کو بقدرت تاکید کرے اور پھر بھی گھر والے نہ مانیں تو ان شاء الله عند الله معذور ہوگا اور اس کے پیچھے نماز جائز

رسول الله ﷺ فرماتے ہیں

ثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ أَبَدًا الدَّيُّوثُ مِنَ الرِّجَالِ وَالرَّجُلَةُ مِنَ النِّسَاءِ وَمُدْمِنُ الْخَمْرِ (شعب الإیمان، م: ١٠٣١٠؛ المعجم الکبیر، م: ١٣١٨٠؛ مجمع الزوائد، م: ٧٧٢٢؛ فتح الکبیر، م: ٥٦٣٦؛ کنز العمال، م: ٤٣٨٠٨؛ جمع الفوائد، م: ٤٣٦١)

تین شخص کبھی جنت میں نہ جائیں گے دیوث اور مردانی وضع بنانے والی عورت اور شرابی

سیوطی، امام مناوی، امام احمد رضا رحمة الله تعالى علیہم نے حسن کہا ہے. (التیسیر فی شرح جامع الصغیر، ٤٧٨/١)

اور فرماتے ہیں ﷺ

ثَلَاثَةٌ لَايَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ الْعَاقُّ لِوَالِدَيْهِ وَالدَّيُّوثُ وَرَجْلَةُ النِّسَاءِ (المستدرک الحاکم، م: ٢٤٤، وقال: ھذا حدیث صحیح الإسناد. وواقفه الذھبی؛ السنن الکبری للبیہقی، م:٢١٠٢٥؛ شعب الإیمان، م: ١٠٣٠٩؛ مسند أبی یعلی، م: ٥٥٥٦؛ التوحید لابن خزیمۃ، ص: ٨٥٩؛ المعجم الاوسط، م: ٢٤٤٣؛ المخلصیات، م: ٢٦٦٨؛ فتح الکبیر، م: ٥٦٣٧) 

تین شخص جنت میں نہ جائیں گے ماں باپ کو آزار دینے والا اور دیوث اور مرد بننے والی عورت

کتبہ ابن علیم المصبور الرضوی العینی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ