Headlines
Loading...
حدثنی وحدثنا اور اخبرنی واخبرنا کب استعمال ہوتا ہے

حدثنی وحدثنا اور اخبرنی واخبرنا کب استعمال ہوتا ہے

(سئل) حدثنی وحدثنا اور اخبرنی واخبرنا کب استعمال ہوتا ہے اور کیوں استعمال ہوتا ہے. اہل علم سے گزارش ہیکہ جواب جلد سے عنایت فرمادیں. 

سائل: محمد اشفاق خان فیضی

الجواب حدثنی  تب کہا جاتا جب شاگرد حدیث سن رہا ہو اور اس کا استاد پڑھ کر سنا رہا ہو


حدثنا: اگر استاد متعدد شاگردوں کو حدیث پڑھ کر سنائے تو ان میں سے ہر ایک حدثنا  فلان کہہ کر روایت کرے گا بعض دفعہ راوی حدثنی کہنے کے بجائے اسے کہتا ہے

أخبرني جس راوی نے تنہا استاد کے سامنے پڑھا ہو اور استاذ نے سنا ہو، تو وہ اس لفظ سے شیخ کے واسطے سے حدیث بیان کرتا ہے

أخبرنا: اس وقت کہا جاتا ہے جب شاگرد نے دیگر ساتھیوں کی موجودگی میں شیخ کے سامنے وه حدیث پڑھی ہو

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی گونڈی، ممبئی ٢/ ربیع الاول ١٤٤٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ