Headlines
Loading...

سوال ۔کیافرماتےہیں علماےدین ومفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل میں کہ حالت احرام میں ہندہ کا نکاح زید سے ہوا مگرزید کو ہندہ کے احرام کی خبر نہ ہوئی اور زید نے ہندہ سے جماع کرلیا اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ ہندہ کا حج ہوگا یا نہیں ؟ بینواتوجروا 

المستفتی تسلیم رضوی بندکی فتح پور الھند 

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایت الحق باالصواب 

وقوف عرفہ سے پہلے جماع کیا تو حج فاسد ہوگیا اسے حج کی طرح پورا کرکے دم دے اور سال آئندہ ہی میں اس کی قضا کر لے۔ وقوف کے بعد جماع کرنےسے حج تو نہ جائے گا مگر حلق و طواف سے پہلے کیا تو بدنہ دے اور حلق کے بعد تو دَم اور بہتر اب بھی بدنہ ہے اور دونوں کے بعد کیا توکچھ نہیں  طواف سے مُراد اکثر ہے یعنی چار پھیرے۔ قصداً جماع ہو یا بھولے سے یا سوتے میں یا اکراہ کے ساتھ سب کا ایک حکم ہے۔( بہارشریعت حصہ 06 جلد 01 صفحہ نمبر 1173 جرماور ان کے کفارے کا بیان) 

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب

کتبہ محمد شفیق رضا رضوی خطیب امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ