Headlines
Loading...

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ کیا فرماتےہیں علماۓکرام اس مسلہ میں کہ زید کہتاہے کہ اسلام اور ایمان الگ الگ ہے مومن اور مسلمان میں فرق ہے اوربکر کہتاہے اسلام اورایمان ایک ہے مومن اورمسلمان میں کوٸ فرق نہیں ہے ان سب میں فرق ہے یانہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب فرماٸں مہربانی ہوگی

 وعلیکم السلام و رحمة الله تعالى وبركاته

اسلام کبھی ایمان کے معنی میں استعمال ہوتا ہے. بعض دفعہ دو الگ الگ اصطلاحات کی صورت میں جیسا حدیث جبریل سے ظاہر ہے. جبریل علیہ السلام نے پہلے سوال کیا اسلام کیا ہے؟ پھر سوال کیا کہ ایمان کیا ہے؟

حکیم الامت، مرآۃ المناجیح میں فرماتے ہیں اسلام کبھی ایمان کے معنی میں ہوتا ہے،کبھی اس کے علاوہ یہاں دوسرے معنی میں ہے،یعنی ظاہر کا نام اسلام ہے،باطنی عقائد کا نام ایمان اسی لیے یہاں شہادۃ و اعمال کا ذکر ہوا الخ


کتبہ ندیم المبصور العینی گونڈوی مہاراشٹر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ