Headlines
Loading...
مرد وعورت کی ایک ساتھ نماز جنازہ پڑھانا کیسا

مرد وعورت کی ایک ساتھ نماز جنازہ پڑھانا کیسا

(سئل) مرد وعورت کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں یا پڑھا سکتے ہیں؟ 

سائل: محمد انعام الحق نوری

الجواب مرد وعورت دونوں کی ایک ساتھ نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں اس طرح کہ مرد کا جنازہ امام سے زیادہ قریب ہو اور عورت کی جنازہ اس کے پیچھے اور دونوں کے سینے امام کے مقابل ہو. علیحدہ علیحدہ پڑھنا زیادہ افضل ہے.اس طرح کہ پہلے مرد کی نماز ادا ہو پھر عورت کی والله اعلم ورسوله اعلم

بہار شریعت میں ہے کئی جنازے جمع ہوں  تو ایک ساتھ سب کی نماز پڑھ سکتا ہے یعنی ایک ہی نماز میں  سب کی نیّت کر لے اور افضل یہ ہے کہ سب کی علیحدہ علیحدہ پڑھے. (بہار شریعت، حصہ چہارم، ص ٨٤٢)

اگر مختلف جنس کے ہوں تو امام کے قریب مرد ہو اس کے بعد لڑکا پھر خنثیٰ پھر عورت پھر مراہقہ یعنی نماز میں  جس طرح مقتدیوں کی صف میں  ترتیب ہے. (ایضا) 

کتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی١٠/ ربیع الاول، ١٤٤٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ