جو امام وہابی کو مسجد میں آنے سے منع نہ کرے اسکے پیچھے نماز کا حکم
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید ایک مسجد کا امام ہے اور اس مسجد میں ایک دیوبندی ہمیشہ نماز پڑھتا ہے اس دیوبندی کو کچھ مقتدیوں نے بھگانا چاہا مگر وہ دیوبندی ضد کرنے لگا اور کہنے لگا کہ میں اسی مسجد میں ہمیشہ نماز پڑھوں گا کوئی مجھے روک نہیں سکتا ہے جب مقتدیوں نے مسجد کے صدر کو کہا تو صدر نے کہا میں کسی بھی دیوبندی اور وہابی کو اس مسجد میں آنے سے نہیں روکونگا ہوسکتا ہے وہ سنی ہو جائے اور یہ بات جب زید (امام )کو معلوم پڑی تو اس نے خامو شی اختیار کرلی تو کیا اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے اور اس مسجد کے صدر پر کیا حکم لاگو ہوگا ؟
سائل: محمد رضوان علیمی
(الجواب) بد عقیدہ صف کے درمیان میں کہیں کھڑا ہو تو صف کا قطع ہے اور صف کا قطع ناجائز ہے (فتاوی رضویہ، ٦١٨/٦)
البتہ نماز تمام خوش عقیدہ مقتدیوں کی ادا ہوجائے گی لیکن جو خوش عقیدہ اس کی شرکت پر راضی ہوئے یا باوصف قدرت منع نہ کیا سب گنہگار ومستحق وعید عذاب ہوئے.
قال الإمام رحمه الله تو جتنے اہلسنت ان کی شرکت پر راضی ہوں گے یا باوصف قدرت منع نہ کریں گے سب گنہگار ومستحق وعید عذاب ہوں گے اور نماز میں بھی نقص آئے گا کہ قطع صف مکروہ تحریمی ہے اور اگر صرف ایک ہی صف ہو اور اس کے کنارہ پر غیرمقلد کھڑا ہو تو اس صورت میں اگرچہ فی الحال قطع صف نہیں مگر اس کا احتمال واندیشہ ہے کہ ممکن کہ کوئی مسلمان بعد کو آئے اور اس غیر مقلد کے برابر یا دوسری صف میں کھڑا ہو تو قطع ہوجائے گا اور جس طرح فعل حرام حرام ہے یونہی وہ کام کرنا جس سے فعل حرام کاسامان مہیا اور اس کا اندیشہ حاصل ہو وہ بھی ممنوع ہے ولہٰذا حدود الله میں فقط وقوع کومنع نہ فرمایا بلکہ ان کے قرب سے بھی ممانعت ہوئی کہ تلك حدود الله فلا تقربوها (یہ الله کی حدود ہیں ن کے قریب نہ جاؤ اس کے باوجود) مع ھذا ابن حبان کی حدیث میں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: لا تصلوا علیهم ولا تصلوا معهم. (نہ ان کے جنازہ کی نماز پڑھو نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو) والله تعالی اعلم. (فتاوی رضویہ، ١٥١/٧)
ظاہر ہوا کہ مرتد دیوبندیوں کو مسجد میں آنے دینا حرام ہے اور اس پر سکوت کرنا اذن دینا ہی ہے. لہذا ایسے صدر وامام گنہگار مستحق عذاب النار ہیں اور اس امام کے پیچھے نماز واجب الاعادہ.اور وہ دیوبندی مرتد نہ ہو تو مسئلہ برعکس ہے والله تعالی اعلم
کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ