Headlines
Loading...


(سئل) وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا کیا ہے سنت ہے یا واجب یا مستحب. کتب معتبرہ سے جواب عنایت فرمائیں

(فأجاب) وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے اس کے لیے کوئی دعا مقرر نہیں کہ وہی پڑھنا واجب ہے.تبیین میں ہے ليس في القنوت دعاء مؤقت. بدائع میں فرمایا: لو قرأ غيره جاز ولو قرأ معه غيره كان حسنا. (تبیین الحقائق، ١٧٠/١؛ بدائع الصنائع، ٢٧٣/١)

ہاں معروف دعائے قنوت {اللهم انا نستعينك.. الخ} پڑھنا سنت ہے. قال المجدد رحمه الله دعائے قنوت (ای: اللهم إنا نستعينك.. الخ) اگر یاد نہیں یاد کرنا چاہئے کہ خاص اس کا پڑھنا سنت ہے، اور جب تک یاد نہ ہو {اللهم ربنا اتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار} پڑھ لیا کرے. (فتاوی رضویہ ٤٨٥/٧) وقال ہر دعا پڑھنے سے واجب قنوت ساقط ہوجاتا ہے (فتاوی رضویہ ٤٨٤/٧)

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ