Headlines
Loading...


(مسئلہ) عرض یہ ہے کہ ایک مسجد میں نماز جمعہ میں فرض نماز ودعا کے بعد فوراً صلوۃ وسلام پڑھتے ہیں۔ دعا کے بعد سنت ونوافل ادا کرتے ہیں؟ کیا اس میں کوئی ممانعت ہے؟

(جواب) اس میں کوئی ممانعت نہیں جب کہ یہ مختصر ہو، مائک پر نہ ہو اور مقتدی اپنی جگہ بیٹھے رہیں۔ یہ قیود اس لیے کہ (١) اس وقت زیادہ ممکن ہے کہ اطراف کی مساجد اور اس مسجد میں لوگ مشغول نماز ہو‍ں اور یہ عمل ان کی نماز میں خلل لائے (٢) اِس مسجد کے بعض مقتدی کسی وجہ سے سنن ونوافل میں فاصلہ نہ چاہتے ہوں۔ (٣) یہ کہ مساجد میں اطمینان ضروری ہے۔ درود وسلام کے لیے قیام کریں گے تو اس وقت نمازیوں کے سامنے سے گزر بہت ممکن ہے۔ بہرحال صلوۃ وسلام آخر میں بھیجنا بہتر ہے کہ یہی رائج ہے والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم العلیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ