Headlines
Loading...

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ قعدہ اخیرہ میں سلام پھیرتے وقت داہنے جانب نگاہ کہاں رہنا چاہیے سلام کرتے تو کس کو کرتے ہیں برائے کرم مہربانی حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ظل عبدالخالق رضا صالح پور مہاراشٹر جواب از جلد ارسال فرمائیں جمعہ کے جمعہ کی شام میں جواب دینا ہے

المستفی محمد عبد اللہ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَڪَاتُہْ

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایت الحق باالصواب


خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سیّد ایوب علی رضوی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ کا بیان ہے کہ (ایک روز) بعد نمازِ ظہر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ مسجد میں وظیفہ پڑھ رہے تھے کہ ایک اجنبی صاحب نے سامنے آکر نِیَّت باندھی جب رکوع کیا تو گردن اٹھائے ہوئے سجدہ گاہ کو دیکھتے رہے فارغ ہونے پر اعلیٰ حضرت رحمتہ اللّٰہ تعالی علیہ نے پاس بلا کر دریافت کیا کہ رکوع کی حالت میں اس قدر گردن آپ نے کیوں اُٹھائی تھی؟ اُنہوں نے عرض کیا حضور سجدے کی جگہ کو دیکھ رہا تھا تو فرمایا سجدہ میں کیا کیجئے گا(یعنی ہر حالت میں سجدہ کی جگہ پر نظر نہیں ہونی چاہئے)پھر فرمایا بحالتِ قِیام،نظر سجدہ گاہ پر اور بحالتِ رُکوع پاؤں کی انگلیوں پر اور بحالتِ تسمیع (رکوع سے کھڑے ہوکر ) سینہ پر اور بحالتِ سجود ناک پر اور بحالتِ قُـعُـود (اَلـتَّحِیَّات وغیرہ پڑھتے ہوئے)اپنی گود پر نظر رکھنی چاہئے نیز سلام پھیرتے وقت کاتِـبِیْن (اعمال لکھنے والے فرشتوں)کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے شانوں (کندھوں)پر نظر ہونی چاہئے

بحوالہ حیاتِ اعلیٰ حضرت ۱/۳۰۳ بتغیر

واللہ اعلم تعالیٰ باالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ