Headlines
Loading...
سنتِ مؤکدہ میں واجب چھوٹ جائے تو کیا حکم ہے

سنتِ مؤکدہ میں واجب چھوٹ جائے تو کیا حکم ہے



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عرض یہ ہے کہ جس طرح فرض نمازوں میں کوئی واجب چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کیا جاتا ہے تو سنتِ مؤکدہ میں واجب چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کیا جائے گا ؟؟؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

سائل-: محمد ذوالفقار قاضی

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

الجواب بعون اللہ و رسولہ

نماز خواہ فرض ہو یا سنت یا نفل وغیرہ اگر سہوا کوٸی بھی واجب چھوٹ گیا تو سجدہ سھو واجب ہے

کما ذکر فی الفتاویٰ الھندیة

سواء (ای سجدة السھو) کان فی الفرض او النفل کذا فی البحرالراٸق 

المجلدالاول ، کتاب الصلوة ، ص ١٤٠{بیروت لبنان}


واللہ و رسولہ اعلم 

کتبہ عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}

٤/شعبان المعظم/ ١٤٤٤ھ

٢٤/فروری/ ٢٠٢٣ء

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ