وضو میں پیر دھلنے کا طریقہ



السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید وضو کرتے ہوئے دونوں پیر بائیں ہاتھ سے دھل کے وضو سے فارغ ہوا بکر کہتا ہے کہ داہنا پیر داہنے ہاتھ سے دھلنا چاہیے اور بایاں پیر بائیں ہاتھ سے دونو میں درست طریقہ کیا ہے کرم فرما کر جلد از جلد بحوالہ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں 
 المستفتی عظیم الدین قادری

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ الجواب پیروں کے دھلنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ سے پانی ڈالیں اور بائیں ہاتھ سے دھلیں
در مختار مع ردالمحتار میں ہے ﻗﻮﻟﻪ ﻭﻏﺴﻞ ﺭﺟﻠﻴﻪ ﺑﻴﺴﺎﺭﻩ ﻟﻌﻞ اﻟﻤﺮاﺩ ﺑﻪ ﺩﻟﻜﻬﻤﺎ ﺑﺎﻟﻴﺴﺎﺭ ﻟﻤﺎ ﻗﺪﻣﻨﺎﻩ ﺃﻧﻪ ﻳﻨﺪﺏ ﺇﻓﺮاﻍ اﻟﻤﺎء ﺑﻴﻤﻴﻨﻪ ﺛﻢ ﺭﺃﻳﺖ ﻓﻲ ﺷﺮﺡ اﻟﺸﻴﺦ ﺇﺳﻤﺎﻋﻴﻞ ﻗﺎﻝ ﻳﻔﺮﻍ اﻟﻤﺎء ﺑﻴﻤﻴﻨﻪ ﻋﻠﻰ ﺭﺟﻠﻴﻪ ﻭﻳﻐﺴﻠﻬﺎ ﺑﻴﺴﺎﺭﻩ اﻩ.ﻭﺃﺧﺮﺝ اﻟﺴﻴﻮﻃﻲ ﻓﻲ اﻟﺠﺎﻣﻊ اﻟﺼﻐﻴﺮ ﻋﻦ ﺃﺑﻲ ﻫﺮﻳﺮﺓ ﺭﺿﻲ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﻪ ﺇﺫا ﺗﻮﺿﺄ ﺃﺣﺪﻛﻢ ﻓﻼ ﻳﻐﺴﻞ ﺃﺳﻔﻞ ﺭﺟﻠﻴﻪ ﺑﻴﺪﻩ اﻟﻴﻤﻨﻰ (ردالمحتار،ج١ص١٣٠، ش) بہار شریعت وضو کے مستحبات کے بیان میں ہے پاؤں کو بائیں ہاتھ سے دھونا (مستحب ہے) (بہار شریعت،ح2ص298)
واللہ تعالی اعلم
شان محمد المصباحی القادری 
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0