Headlines
Loading...



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت سوال یہ ہے کہ جو لوگ حج عمرہ کرنے جاتے ہیں اہرام باندھ کر وہ لوگ عطر نہیں لگا سکتے ہیں یا نہیں آپ رہنمائی فرمائیں

سائل محمد وسیم خان

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَڪَاتُہْ

الجواب بعون الملک الوھاب

احرام کی نیت کرنے سے پہلے احرام والے کپڑے اور بدن پر خوشبو لگانا سنت ہے اور احرام کی نیت کے بعداس میں عمرہ ہو جاتا اسے زائل نہ کرنے سے عمرے میں کوئی فرق نہیں آتا ۔ البتہ جرم والی خوشبو ہے جیسے زعفران وغیرہ تو وہ کپڑوں پر نہ لگائی جائے۔ بہار شریعت میں احرام کی نیت کرنے سے پہلے خوشبو لگانے کے متعلق ہے بدن اور کپڑوں پر خوشبو لگائیں کہ سنت ہے اگر خوشبو ایسی ہے کہ اُس کا جِرم باقی رہے گا جیسے مشک وغیرہ تو کپڑوں میں نہ لگائیں

 (بہار شریعت جلد 01 حصہ 06 صفحہ نمبر 1072 مکتبۃ المدینہ کراچی)

واللہ اعلم تعالیٰ باالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ