Headlines
Loading...

(سئل) مسلمان عورت جانور ذبح کر سکتی ہے یا نہیں؟ عورت حالت حیض یا مرد حالت جنابت میں ہے ہو تو جانور ذبح کر سکتا ہے یا نہیں؟

(فأجاب) ذابح کے لیے مرد ہونا اور طہارت شرط نہیں ہے. لہذا مرد وزن اگرچہ طاہر نہ ہو، ذبح کر سکتے ہیں

قال الإمام رحمه الله عورت کا ذبیحہ جائز ہے جبکہ ذبح کرنا جانتی ہو، اور شرائط حلت مجتمع ہو، درمختار میں ہے شرط کون الذابح مسلما أو کتابیا، ولو امرأۃ (باختصار )(فتاوی رضویہ، ٢٥١/٢٠)

وقال طہارت شرط ذبح نہیں جنب کے ہاتھ کا ذبیحہ بھی درست ہے بلکہ وہ جن کا غسل فی الواقع کبھی نہیں اُترتا یعنی کافران کتابی ان کے ہاتھ کا ذبیحہ سب کتابوں بلکہ خود قرآن عظیم میں حلال فرمایا ہے طعام الذین اوتوا الکتب حل لکم. (فتاوی رضویہ، ٣٢٥/٤)

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ