Headlines
Loading...

(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں زید نے اپنی ایک آنکھ کا آپریشن کرایا مسلم ڈاکٹر نے اس سے کہا کہ ایک ہفتے تک انکھوں کو پانی سے بچانا ہے اب زید ناپاک ہوگیا تو کس صورت میں پاک ہوگا؟ کیا زید امامت کر سکتا ہے؟ 

(الجواب) اگر گرم ٹھنڈا ہر طرح کا پانی مضر ہو تو آنکھوں کو چھوڑ کر باقی حصوں پر پانی بہائے. اور آنکھ والے حصے پر مسح کرے. اگر براہ راست مسح سے ضرر ہو تو آنکھوں پر پٹی باندھ لے اور حائل پر ہی پانی بہا لے اور اگر یہ بھی مضر ہو تو اس پٹی پر مسح کرے اور باقی اعضاء بدستور دھوئے. اگر اس سے بھی مضرت ہو تو اُتنی جگہ خالی چھوڑ دے. جب وہ ضرر دفع ہوجائے تو جتنی بات پر قدرت ملتی جائے بجا لاتا جائے مثلا ابھی پٹی پر سے مسح مضر تھا لہذا جگہ بالکل خشک چھوڑ دی. چند روز بعد اتنا آرام ہوگیا کہ یہ مسح نقصان نہ دے گا تو فوراً پٹی پر مسح کرلے اسی قدر کافی ہوگا باقی بدن تو پہلے کا دھویا ہی ہوا ہے جب اتنا آرام ہوجائے کہ اب پٹی پر سے پانی بہانا بھی ضرر نہ کرے گا فورا پٹی باندھ کر اس پر پانی کی دھار ڈال دے صرف مسح پر جو پہلے کر چکا تھا قناعت نہ کرے جب اتنا آرام ہوجائے کہ اب آنکھوں کا مسح بھی ضرر نہ دے گا فورا وہاں مسح کرلے پٹی کے غسل پر قناعت نہ کرے جب اتنا آرام ہو کہ اب وہاں پانی بہانا مضر نہ ہوگا فورا اُس بدن کو پانی سے دھولے. اس طرح کرے تو اس کی نماز اور اقتداء درست ہوگی. محض تیمم سے غسل نہیں ہوگا کہ جب بدن کے بعض حصہ پر پانی ضرر دیتا ہو اور بعض پر نہیں تو اکثر کا اعتبار ہے والله سبحانه وتعالی اعلم

کتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ