خالہ اور خالہ زاد بہن کے ساتھ ️سفر کرنا
(مسئلہ) زید اپنی خالہ کے ساتھ سفر شرعی کرنا چاہتا ہے. لیکن خالہ کی لڑکی بھی ساتھ میں ہے جو کہ غیر محرم ہے کیا زید اپنی خالہ زاد بہن کو سفر پر لے جا سکتا ہے؟
(الجواب) نہیں لے جا سکتا کیونکہ اس کا شوہر اور محرم ساتھ نہیں ہے
بخاری شریف میں ہے: رسول الله ﷺ فرماتے ہیں لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر أن تسافر مسيرة يوم وليلة ليس معها حرمة (صحیح البخاری، م: ١٠٨٨)
حلال نہیں اس عورت کو کہ ایمان رکھتی ہو الله اور قیامت پر کہ ایک منزل کا بھی سفر کرے مگر محرم کے ساتھ
قال الإمام رحمه الله یعنی بچہ یا مجنون یا مجوسی یا بے غیرت فاسق نہ ہوا یسا اگر محرم ہو تو اس کے ساتھ بھی سفر حرام ہے کہ اس سے حفاظت نہ ہوسکے گی یا ناحفاظتی کا اندیشہ ہوگا، حج کا جانا ثواب کے لیے ہے اور بے محرم جا نے میں ثواب کے بدلے ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا. (فتاوی رضویہ، ٧٠٥/١١) والله تعالی اعلم
کتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ