Headlines
Loading...

 


(سئل) نابینا یا جسے کم دکھائی دیتا ہے تو وہ جماعت ترک کے لئے معذور ہے؟

(الجواب) اگر نگاہ کی کمزوری کے سبب مسجد تک نہیں جا سکتا تو یہ ضرور معذور ہے. اور اگر عینک بآسانی میسر ہو اور یہ عینک لگا کر بلا تکلف مسجد جا سکتا ہے تو معذور نہیں جس طرح شدید تاریکی میں آسانی سے روشنی میسر ہونے پر جماعت ساقط نہیں ہوتی وھو ظاھر فان مجرد لحوق مشقة ما لو کان عذرا مسقطا لسقت تکالیف الشریعة عن اخرها

 اسی طرح وہ نابینا کہ اذان کے وقت مسجد میں ہی ہو، یا وہ کہ نابینائی کے باوجود بغیر تکلف مسجد جا سکتا ہے یہ ترک جماعت کے لیے معذور نہیں اور اگر شب کوری کا مریض ہو تو جن اوقات نماز میں بآسانی مسجد تک پہنچ سکتا ہے جماعت ساقط نہیں ہوگی. والله اعلم بالصواب

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ