Headlines
Loading...

 


(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں گاؤں میں تعمیر مسجد کے سلسلہ میں چندہ ہو رہا ہے تو اس گاؤں کے ہندو سماج کے لوگ بہی چندہ دے رہے ہیں تو اس کا لینا اور مسجد میں لگانا کیسا ہے؟ 

(الجواب) ہندؤں سے چندہ میں روپیہ لینے سے پرہیز چاہیے لیکن اگر وہ دیں تو اس کا مسجد میں لگانا جائز ہے. مفتی جلال الدین امجدی فرماتے ہیں

مکر وفریب وغدر وبد عہدی نہ ہو تو اپنی خوشی سے اس کے دیے ہوئے مصلے پر نماز پڑھنا اور اس کا روپیہ مسجد کی تعمیر میں لگانا بدرجہء اولی جائز ہے مگر نہ لینا بہتر. (فتاوی فیض رسول، ١٩٢/١). والله تعالی اعلم


کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ