Headlines
Loading...
ذاتی رنجش وجہ سے عیدگاہ میں دو جماعت ہوسکتی ہے یانہیں؟

ذاتی رنجش وجہ سے عیدگاہ میں دو جماعت ہوسکتی ہے یانہیں؟


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ ایک عیدگاہ میں دو جماعت ہوسکتی ہے کہ نہیں ہمارے یہاں کچھ لوگ آپسی اختلاف کی وجہ سے الگ جماعت کرنا چاہتے ہیں حوالے کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

سائل: محمد سعید عارفی سمستی پور

 الجواب جمعہ وعیدین شعائر اسلام میں سے میں سے ہے، اور اس کا اہم مقصد مسلمانوں کے اتحاد واتفاق کو دکھا کر اسلام کی قوت و شوکت کا مظاہرہ کرنا ہے

بغیر کسی شرعی مجبوری کہ محض ذاتی رنجش کے بنا پر لوگوں کا متفرق ہوجانا اور متعدد جمعہ وعیدین قائم کرلینا. یہ اپنی انانیت کو تسکین دینے کے لیے اسلام کی شوکت کو توڑنا،جمعہ وعیدین کے اہم مقصد پر پانی پھیرنا اور بلاوجہ مسلمانوں کی جمعیت کو بکھیرنا اور پراگندہ کرنا ہے جو کہ سخت ناجائز وحرام ہے

أثرو رسوخ رکھنے والے دیانت دار اور انصاف پسند افراد اتحاد واتفاق کی کوشش کریں اور لازمی طور پر ایک ہی جماعت پر متفق ہوں. اگر اس کوشش میں دوچار شرپسند لوگ مخالفت سے کام لیں، تو ان کا بائیکاٹ کردیں

قرآن مجید میں ہےوَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَىٰ فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّىٰ تَفِيءَ إِلَىٰ أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِن فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ۖ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ.( الحجرات:9) 

ترجمہ مسلمانوں کے دوگروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرادو، پھر اگر ان میں سے ایک دوسرے پر بغاوت و زیادتی پر آمادہ ہو، تو اس زیادتی والے سے جنگ کرو یہاں تک کہ وہ حکم الہی کی طرف پلٹ آئے آپ نے لکھا ہے ہمارے یہاں کچھ لوگ آپسی اختلاف کی وجہ سے الگ جماعت کرنا چاہتے ہیں اگر اس آپسی اختلاف سے مراد ذاتی جھگڑے اور شخصی رنجش ہی ہے تو حکم یہی ہوگا اور اگر عقائد میں گڑبڑی اور خرابی کے باعث الگ الگ جماعت ہورہی ہے تو اس کو آپسی اختلاف کہنا ہی غلط ہے بلکہ یہ مذہبی نوعیت کا اختلاف ہے جیسے اہل سنت و جماعت کا رافضی وہابی دیوبندی اور قادیانی وغیرہ گستاخ و گمراہ فرقوں سے اختلاف کہ یہاں پر ہر معاملے میں مسلمانوں پر فرض ہے کہ مسلک حق اہل سنت وجماعت کا ساتھ دیں   واللہ تعالٰی اعلم

کتبہ فیضان_سرور_مصباحی 25/رمضان المبارک 1439ھ شائع کردہ ایف ایم فاؤنڈیشن 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ