Headlines
Loading...
 مکان مالک سے ٹھیکہ پر لےکر کرایہ میں اضافہ کرنا؟

مکان مالک سے ٹھیکہ پر لےکر کرایہ میں اضافہ کرنا؟


مسئلہ: مسئولہ نواب صاحب محلہ بہاری پور بریلی 

عالمان شرع نے کیا حکم ہے اس میں دیاگر کسی نے ٹھیکہ دکانوں کا مالک سے لیالے کے ٹھیکہ پھر یہ اس نے انتظام اپنا کیا سب دکانوں کا کرایہ اس نے زائد کرلیاپس یہ زائد جو اسے حاصل ہوا ہے اس سے زر اس کے استعمال میں ہے فائدہ یا کچھ ضرراگر اس شخص کو ٹھیکہ سے کم آمد ہوئی اور پوری کردی اس نے پاس سے اپنے کمی اس کمی کا لینا کیا مالک کو جائز ہوگیا اس میں جوحکم شریعت ہو مجھے دیجئے بتا

امام الجواب جواب الامام جتنی اجرت پر کہ مستاجرنے لی مالک سے شے اس سے زائد پر اٹھانا چاہے تو یہ شکل ہےاپنا کوئی مال جو قابل اجارہ کے ہوئےاس کو اسی شیئ سے ملاکر دونوں کو ایک ساتھ دےیا زیادت شیئ میں کردے مثل تعمیر مکان کھونٹیاں کہگل کنواں چونہ مرمت ایں وآں یا بدل دے جنس اجرت جیسے واں ٹھہرے روپے اس کے یاں آنے میں گو بدلے میں لے ان کے روپےیا کوئی کام اپنے ذمہ کرلے اس ایجار میں تازیادت اس عمل کے بدلے ہو اقرار ہمیں جیسے جاروب دکان اصلاح اسباب دکان اور جو خدمت کے ہو شایاں اجرت بے گمان اور اگر یہ کم پہ دیتاہے تو دے مختار ہے    مالک اُجرت پوری لے گا اس سے جو اقرار ہےیوہیں خالی ڈال رکھتا جب بھی تو لیتا وہ دام اب کمی سے کیا اسے والله اعلم والسلام

(فتاوی رضویہ 559/19) 

کتبہ ندیم العلیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ