Headlines
Loading...
شرابی یا ڈاکو کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا؟

شرابی یا ڈاکو کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا؟

السلام علیکم ورحمۃاللّٰہ سوال شرابی نشے کی حالت میں ڈاکو ڈاکا زنی کے عین وقت مارا جائے یا خود مر جائے. تو کیا اسکی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟ جواب مرحمت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں

المستفتی ذمہ دار

 Taalimaat_E_AalaHazrat_Library

الجواب  شرابی اگر نشے کی حالت میں ما را جائے پھر بھی اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں 

زنا کرنے والے شراب پینے والے جوا کھیلنے والے سود کھانے والے والد ین کی نافرمانی کرنے والے اور اس قسم کے دوسرے گناہ کبیرہ جن کی حر مت نص قطعی سے ثابت ھےان کے مر تکب کی بھی نماز جنازہ پڑھنا مسلمانوں پر واجب ہے (فتاوی فیض الرسول جلد1 صفحہ 283) 

اور ڈاکو جو ڈاکہ زنی کے وقت قتل کر دیا جائے تو پھر اس کی نہ تو نماز جنازہ پڑھی جائے گی، نہ غسل دیا جائے گا، بس یوں ہی کسے گڑھے میں داب دیا جائے گا

ولایصلی علی باغٍ ولا قاطع طریق إذا قتلا حال الحرب ولا یغسلان زجراعن مثل فعلہماوحکم المقتولین بالعصبیة والمکابرین فی المصر باللیل حکم قطاع الطریق ومن قتل احد ابویہ لا یصلی علیہ اہانة لہ ذکرہ في جوامع الفقہ (حلبي کبیري، ص: ۹۱-۵۹۰)

اور اگر ڈاکو حالت جنازہ مارا نہیں گیا بلکہ وہ بعد میں طبعی موت مرگیا یا پھر اس نے بعد میں خودکشی کر لی تو اگرچہ خودکشی کرنا خود گناہ عظیم ہے مگر اس کی تجہیز و تکفین دیگر مسلمانوں کی طرح ہوگی

بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی مصباحی علیہ الرحمہ سابق صدر المدرسین جامعہ اشرفیہ مبارکپور لکھتے ہیں مسلمان کیسا ہی گنہگار ھو اس کی نماز جنازہ فرض ھے اگر اس کی نماز پڑھے بغیر د فن کر د یا گیا تو وہ سب لوگ گنہگار ھو ں گے جنہو ں نے اطلا ع کے بعد نماز نہ پڑھی چند لوگوں کا استثنا ء ھے مگر یہ ا ن میں سے نہیں ھے اس لئے اس کی نماز پڑھی جائے گی (فتاوی بحر العلوم جلد2/ صفحہ 57) 

واللہ تعالٰی اعلم 

کتبہ فیضان_سرور_مصباحی 24/جولائی 2018ء 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ