Headlines
Loading...
کپڑے پر تتلیوں کے پھول بنے ہوں تو نماز کا حکم

کپڑے پر تتلیوں کے پھول بنے ہوں تو نماز کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتیان عظام کی بارگاہ میں عرض ہے یہ ارشاد فرمایئے کہ کیا اس تتلی کے پرنٹ والے کپڑے میں نماز ہو جائے گی یا نہیں ؟ کسی کا سوال ہے ایک مفتی صاحب فرما رہے ہیں کہ نماز نہیں ہوگی ان کا کہنا ہے کہ اس پرنٹ میں تتلی کا مکمل وجود ہے لہٰذا نماز نہیں ہوگی سائل کنفیوز ہے حضور کچھ تفصیل عنایت فرمادیں کرم ہوگاجزاکم اللہ خیرا

المستفتی  امجدی مصباحی 

الجواب آپ کی بھیجی ہوئی کپڑے کی تصویر میں جو پھول نما تتلیاں پرنٹ ہیں وہ بہت ہی چھوٹی چھوٹی ہیں اتنا واضح نہیں کہ اگر اس کو زمین پر رکھ کر کھڑا ہوکر دیکھا جائے تو اعضا کی تفصیل ظاہر ہوں لہٰذا اس قدر معاف ہے نماز میں کسی قسم کی کراہت نہیں

محض کپڑے پر جاندار کی تصویر کا ہونا ہونا کافی نہیں بلکہ کراہت کے لیے تصویر کا اتنا بڑا ہونا ضروری ہے کہ اس کے ظاہری بدن کی تفصیلا شناخت ہوسکے

اعلی حضرت امام احمد رضا محقق بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کسی جاندار کی تصویر جس میں اس کاچہرہ موجود ہو اور اتنی بڑی ہو کہ زمین پر رکھ کرکھڑے سے دیکھیں تو اعضا کی تفصیل ظاہرہو اس طرح کی تصویر جس کپڑے پر ہو اس کا پہننا پہنانا یابیچنا خیرات کرنا سب ناجائز ہے اور اسے پہن کرنماز مکروہ تحریمی ہے جس کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے (فتاویٰ رضویہ 556/24) 

 آپ کی بھیجی ہوئی پرنٹ شدہ تتلیاں اتنی بڑی نہیں لہٰذا کراہت بھی نہیں واللہ تعالٰی اعلم

فیضان سرور مصباحی 16/محرم الحرام ١٤٤١ھ

بالخصوص ہمارے اسلامی چینل کو بھی ضرور سپورٹ کریں👇

https://www.youtube.com/@OfficialNatPak

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ