Headlines
Loading...
کیا جتنی قربانیاں کی ہیں تو کیا وہ سب جانور سواری بنیگے؟

کیا جتنی قربانیاں کی ہیں تو کیا وہ سب جانور سواری بنیگے؟


(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کی قربانی کرنے والے کی جانور صراط پر سواری بنے گی اب جو لوگ کئ قربانیاں کئے ہیں تو کتنی سواری و جو لوگ بڑے میں حصہ لیتے ہیں تو انکی سواری و کبھی حصہ چھوٹے جانور میں تو انکی دوسری کیسے بنے گی مکمل ومفصل جواب عطا فرمایں کرم ہوگا؟

(الجواب) ان سب کی تفصیل الله ﷻ اور رسول الله ﷺ بہتر جانتے ہیں جو زیادہ قربانیاں کرے ان شاء الله عزوجل اس کے لیے ممکن ہے کہ تمام سواریاں ایک رتھ سے باندھ دی جائیں اس پر جنتی بیٹھے اور تمام جانور مجموعی رفتار وقوت سے اسے کھینچ کر جلد پل صراط پار کرائے یا تمام جانوروں کو الله ﷻ اپنی قدرت سے ایک کردے اور جو لوگ جانور میں شریک ہوں ان سب کو اس جانور کی تمثیل ملے جس پر یہ سوار ہو سکے. اور جو بوجہ فقر قربانی نہ کرسکا اس کے لیے بلکہ ساری دنیا کے لیے اس جانور کی سواری کافی ہے جو رسول الله ﷺ نے امت کی طرف سے ذبح فرمائی والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ