Headlines
Loading...


السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے قربانی کی نیت سے بکرا خریدا اور قربانی کے دنوں سے پہلے وہ بیمار پڑ گیاچارہ نہیں کھا رہا علاج کرایا تو چارہ بہت کم کھا رہا ہے تو کیا ایسے بکرے کی قربانی جائز ہے یا نہیں چارہ کھا رہا ہے مگر بہت کم کھا رہا ہےاس کے لئے کیا حکم ہے

غلام محمد رضوی مرادآبادی

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ 

الجواب.زید مالک نصاب ہے تو دوسرے جانور کی قربانی کرنی ہوگی اور اگر فقیر ہے تو اسی جانور کی قربانی کرے

در مختار میں ہے واﻟﻤﺮﻳﻀﺔ اﻟﺒﻴﻦ ﻣﺮﺿﻬﺎ (شامی، ج٦ ص٣٢٣).

بہار شریعت میں ہے جانور کو جس وقت خریدا تھا اوس وقت اوس میں  ایسا عیب نہ تھا جس کی وجہ سے قربانی ناجائز ہوتی ہے بعد میں  وہ عیب پیدا ہوگیا تو اگر وہ شخص مالک نصاب ہے تو دوسرے جانور کی قربانی کرے اور مالک نصاب نہیں  ہے تو اوسی کی قربانی کر لے یہ اوس وقت ہے کہ اوس فقیر نے پہلے سے اپنے ذمہ قربانی واجب نہ کی ہو اور اگر اوس نے منت مانی ہے کہ بکری کی قربانی کروں  گا اور منت پوری کرنے کے لیے بکری خریدی اوس وقت بکری میں  ایسا عیب نہ تھا پھر پیدا ہوگیا اس صورت میں  فقیر کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ دوسرے جانور کی قربانی کرے (ح١٥ ص٣٤٤)

واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ شان محمد المصباحی القادری خادم التدريس جامعہ اشرف المدارس کانپور١٠ جولائی ٢٠٢٢ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ