Headlines
Loading...


(مسئلہ) یہ بات میں نے سنی ہے کہ غسل کرتے وقت یا غسل خانہ میں نعت شریف یا کلمہ شریف وغیرہ پڑھنا منع ہے تو جب میت کو غسل دیتے ہیں تو اس وقت کچھ پڑھتے ہیں یا نہیں؟ ہمارے علاقے میں جب کسی میت کو غسل دیا جاتا ہے تو کلمہ شریف وغیرہ کا ورد کیا جاتا ہے کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟

(الجواب) غسل کرنے والا اگر جنبی یا برہنہ نہ ہو اور غسل خانہ ناپاک نہ ہوتو اسے کلمہ شریف دل میں پڑھنا جائز ہے جہرا جائز نہیں کہ وہ موضع نجاست ہے کراہت کا سبب یہ ہے کہ قرب نجاست میں پڑھنے سے قاری کی آواز جو اشکالِِ حروف قرآن کی حامل ہیں کا گزر محل نجاست سے ہوگا غسل خانہ کے علاوہ بہتے دریا میں غسل کرے تو کلمہ جہرا پڑھنا بھی مکروہ نہیں کیونکہ کراہت کا سبب نہیں رہا میت کے قریب علماء نے جہرا قرآن شریف پڑھنے سے اس لیے منع فرمایا ہے کہ انسان مرنے کے بعد حکما نجس ہوجاتا ہے لہذا جب تک اسے مکمل ڈھکا نہ جائے یا غسل نہ دیا جائے اس کے قریب جہرا کلمہ طیبہ نہیں پڑھا جا سکتا البتہ دل میں پڑھ سکتے ہیں والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ