Headlines
Loading...
وہابیوں کی قبرگاہ میں کسی سنّی کو دفن کرنا کیسا

وہابیوں کی قبرگاہ میں کسی سنّی کو دفن کرنا کیسا


(مسئلہ) اگر کسی سنی مسلمان کا انتقال ہو جائے اور وہاں پر وہابی دیوبندی کا قبرستان ہو تو کیا مردے کو اس قبرستان میں زمین خرید کر یا بغیر خریدے رکھ سکتے ہیں؟

(الجواب) کیا آپ اس بات سے راضی ہیں کہ آپ کا عزیز آگ کے قریب دفن ہو؟ اگر نہیں تو دیوبندروں کے قبرستان میں انہیں دفن کرنا کیا معنی ہے؟

حضرت علی رضی الله تعالى عنه سے مروی فرمایا أمرنا رسول الله ﷺ إن ندفن موتانا وسط قوم صالحين فإن الموتى يتأذون بالجار السوء كما يتأذى به الأحياء (الجزء فیه ما انتقی ابن مردویه علی الطبراني م ١٣٨ ذکر الإمام أبو عبد الله بن مندہ م ٣٧ تاریخ دمشق ١٩٧/٣٨ وأخرج الماليني في المؤتلف والمختلف حضرت علی رضی الله تعالى عنه سے روایت ہے ہمیں رسول الله ﷺ نے حکم دیا کہ ہم مُردوں کو نیک لوگوں کے درمیان دفن کریں کیونکہ زندوں کی طرح مردوں کو برے پڑوسی سے تکلیف ہوتی ہے) یہ حدیث ابن مسعود رضی الله تعالى عنه (تاریخ دمشق، ٣٦٤/٢٤) ابوہریرہ رضی الله تعالى عنه (حلیة الاولیاء م ٩٠٤٢ مسند الفردوس م ٣٣٧) ابن عباس اور ام سلمہ رضی الله تعالى عنهم سے بھی مروی ہے (شرح الصدور ص ١٠٧) اس کی اسناد میں کلام ہے لیکن تعدد طرق کی بناء ہر حدیث علی رضی الله تعالى عنه حسن ہوجاتی ہے والله تعالی ورسوله صلی الله تعالی عليه وآله وسلم اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ