دینی تعلیم میں اجرت نہیں لیتا لیکن گھر والے دے تو کیا حکم ہے
(مسئلہ) اگر امام مسجد میں بچوں کو دینی تعلیم دیتا ہے اور وہ اجرت نہیں لیتا لیکن پھر بھی بچوں کے گھر والے اپنی طرف سے اگر امام کو کچھ دیں تو کیا وہ لے سکتا ہے؟
(الجواب) اگر اس طرح ہے کہ یہ نہ پڑھائے تو وہ رقم نہ دے گا اور وہ نہ دے تو یہ نہ پڑھائے گا تو ایسی صورت روپیہ میں لینا اور دینا ناجائز ہے لینے والا اور دینے والا دونوں گنہ گار ہوں گے اگر یہ الله تعالٰی کی رضا کے لئے پڑھائے دل میں کسی عوض کا خیال نہ کرے حتی کہ یقین بھی ہو کہ وہ نہ دے گا اسکے باوجود پڑھائے ایسی صورت میں کسی لفظی یا عرفی تقرر کے بغیر اسے کچھ رقم دی جائے تو لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ایسی جگہ جہاں عرف میں لینا دینا ہوتا ہو پڑھانے والا پہلے شرط کرے کہ میں کچھ نہ لوں گا اس کے بعد اگر دینے والے دیں تو یہ بھی جائز ہے کیونکہ صراحت فائق ہوتی ہے دلالت پر والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ