Headlines
Loading...


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ گوہ کا شرعی حکم جلد مع حوالہ بیان فرمائیں برائے کرم جلد۔۔۔ کسی نے دریافت کیا ہے

المستفی محمد تبریز عالم 

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَڪَاتُہْ 

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب  گوہ کا کھانا حرام ہےچنانچہ امام ابو داود نے عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے گوہ کا گوشت کھانے سے منع فرمایا

(سنن أبي داود کتاب الأطعمۃ باب في أکل الضب الحدیث ۳۷۹۶) 

مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کیڑے مکوڑے حرام ہیں جیسے سانپ چوہے گوہ وغیرہ

(مراۃ المناجیح  ج 5 ص 99 سافٹویئر)

واللہ اعلم بالصواب

ازمفتی محمد اخلاق احمد العطاری کامروی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ