Headlines
Loading...


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ انسان مرتا ہے تو اسے دفن کیا جاتا ہے اور جنات مرتے ہیں تو انکا کیا ہوتا ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی فقط والسلام

المستفی محمد التمس رضوی 

وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته

جب جنات مرتے ہیں تو زمین میں غائب ہو جاتے ہیں کیونکہ جب رب العزت نے ابو الجنات کو پیدا کیا تو اس کی تمنا پوچھی اس نے کہا میری تمنا یہ ہے کہ ہم سب کو دیکھیں اور ہمیں کوئی نہ دیکھے اور ہم زمین میں چھپ جائیں تو اللہ تعالیٰ نے اس کی یہ تمنا پوری فرما دی اسی لیے جنات ہم سب کو دیکھتے ہیں لیکن ہم لوگ انہیں نہیں دیکھ پاتے اور جب وہ مرتے ہیں تو زمین میں غائب ہو جاتے ہیں اور ان کا بوڑھا بھی جوان ہو کر مرتا ہے

چنانچہ بدر الدین محمد بن عبد اللہ شبلی علیہ الرحمہ (المتوفی ٧٦٩ ھ) لکھتے ہیں ﻓﻬﻢ ﻳَﺮﻭﻥ ﻭﻻ ﻳُﺮﻭﻥ ﻭﺇﺫا ﻣﺎﺗﻮا ﻏﻴﺒﻮا ﻓﻲ اﻟﺜﺮﻯ ﻭﻻ ﻳﻤﻮﺕ ﻛﻬﻠﻬﻢ ﺣﺘﻰ ﻳﻌﻮﺩ ﺷﺎﺑﺎ (آكام المرجان في أحكام الجان الباب الثاني في ابتداء خلق الجن ص ١٢ دار الكتب العلمية بيروت) والله اعلم بالصواب

کتبہ شمشیر رضا انڈیا 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ