کیا حضور ﷺ نے اپنے رب کو نہیں دیکھا معراج کی رات
(مسئلہ) حضرت عائشہ کے حضور ﷺ نے اپنے رب کو نہیں دیکھا معراج کی رات کیا یہ حدیث پاک صحیح ہے؟
(الجواب) حدیث صحیح الاسناد ہے روئت باری تعالی میں ام المومنین کا موقف ہمارے خلاف نہیں ہے کیونکہ وہ اس رؤیت کی نفی کرتی ہے جو احاطہ کے ساتھ ہو جیسا کہ ان کی دلیل سے ظاہر ہے اور ہم رؤیت بلا احاطہ مانتے ہیں قال الإمام رحمه الله ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالی عنہا رؤیت بمعنی احاطہ کا انکار فرماتی ہیں کہ لا تدرکه الابصار (القرآن ٦/١٠٣ آنکھیں اسے احاطہ نہیں کرتیں) سے سند لاتی ہیں اور احادیث صحیحہ میں رؤیت کا اثبات بمعنی احاطہ نہیں کہ الله عزوجل کو کوئی شے محیط نہیں ہو سکتی وہی ہر شے کو محیط ہے اور اثبات نفی پر مقدم (فتاوی رضویہ ٣٣٥/٧) اثبات رؤیت کی تفصیل کے لیے امام اہل سنت کا رسالہ منبه المنية بوصول الحبیب الی العرش و الرؤیۃ دیکھیں والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ