(مسئلہ) یوم مادر منانا جائز ہے یا نہیں؟
(جواب) مباح ہے جب تاریخیوں سے ہٹ کر منایا جائے جن میں یہود ونصاری مناتے ہیں. بہتر ہے کہ حضرت خدیجہ رضی الله عنه کے یوم وفات کے دن ایصال ثواب کی صورت میں منایا جائے اور یہ دس رمضان کا دن ہے
والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں اس علماء دین اس مسئلہ میں کہ زيد صاحب نصاب ہے دو سال پہلے گھر بنانے کی نیت سے زید نے پلاٹ لیا اور یہ بھی نیت تھی کہ اچھی قیمت آئیگی تو اسے بیچ دوں گا ایک سال بعد زید کی نیت صرف پلاٹ بیچنے کی ہوگئی اور وہ پلاٹ بیچنے کی کوشش میں بھی لگ گیا تو کیا اس صورت میں زید کے اس پلاٹ پر زکاۃ ہوگی؟
(جواب) اس زمین پر زکوۃ واجب نہیں کیونکہ خریدنے کے بعد نیت تجارت کرنا زمین کو مال تجارت نہیں کرتا لہذا جب بیچے گا تو صرف اس کی قیمت پر زکوۃ واجب ہوگی والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ