Headlines
Loading...
یونیورسٹی میں عورتوں کو پڑھنا یا پڑھانا کیسا

یونیورسٹی میں عورتوں کو پڑھنا یا پڑھانا کیسا


(مسئلہ) حضرت ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے گھر سے دور یونیورسٹی میں عورت وغیرہ کو پڑھنے کیلئے جانا کیا حکم ہے؟ اسی طرح دینی علم حاصل کرنے کے لئے کوئی لڑکی دور دراز شہر میں موجود مدرسہ میں جانا چاہے جبکہ اس کے اپنے گاؤں میں بنیادی دینی تعلیم کے لئے تو سہولت ہے لیکن مکمل دینی تعلیم کے لئے کوئی مدرسہ نہیں اسکا بھی حکم بتائیں علماء احناف کے نزدیک کیا حکم ہے؟

(جواب) عورتیں اگر گھر سے کسی محرم کے ساتھ نکلیں اور ایسے مدرسہ میں قیام کریں جہاں مردوں سے اختلاط ممکن نہ ہو اور پھر کوئی محرم اسے گھر لے جائے تو اس طرح مدرسہ جانا جائز ہے ورنہ علماء فتنہ کے سبب منع فرماتے ہیں ہاں یہ ہوسکتا کہ آپ کسی عورت استاذ کو نزدیکی مدرسہ یا گھر پر بلا کر پڑھوائیں جبکہ اس صورت میں بھی مردوں سے اختلاط نہ ہو والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ