Headlines
Loading...


(مسئلہ) کیا فاسق و فاجر فاتحہ دے سکتا ہے؟ ہم نے سنا ہے کہ جائز نہیں کیونکہ فاسق وفاجر کی توہین واجب ہے اور فاتحہ تکریم والا کام ہے

(جواب) آپ نے صحیح سنا ہے فاسق وفاجر شخص کو بغیر فسق سے تائب ہوئے فاتحہ نہیں دینا چاہیے اور دعا کی قبولیت کا دارومدار تو اللہ عزوجل کی رضا پر ہے والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا


(مسئلہ) منفرد نماز میں اگر قعدہ آخیرہ میں آدھی التحیات یا کچھ پڑھنے کے بعد بھول جائے اور بار بار پڑھنے سے بھی یاد نہ آئے تو وہ نمازی کیا کرے؟

(الجواب) وہ سلام پھیر کر نماز ازسرنو پڑھے یہی درست ہے کہ سجدہ سہو ایک قول کے مطابق واجب ہی نہیں اور دوسرے قول کے مطابق سجدہ سہو استحسانا کرلے تو ہوجاتی مگر سجدہ سہو میں بھی تشہد پڑھنا واجب ہے جو اسے یاد نہیں ہے لہذا سلام پھیر کر تشہد کے کلمات کتاب میں دیکھے یا کسی ذریعہ سے یاد کرے یا جب تشہد یاد آئے ادا کرے اعادہ فورا واجب نہیں مگر واجب ہے والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ