(مسئلہ) ایک صاحب کا سوال ہےکہ کیا کسی غیر مسلم کو درود شریف پڑھ کر دم کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جیسے پانی پر یا تیل پر؟ شریعت کا کیا حکم ہے؟
(جواب) شریعت اس سے منع فرماتی ہے کہ یہاں احتمال ہے کہ وہ ان چیزوں کا احترام نہ کرسکے گا والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر دورانِ نماز پینٹ پائجامہ یا تہبند ٹخنوں کے نیچے ہے تو عند الشرع ایسی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
(جواب) اس حال میں نماز پڑھنا کہ کپڑا ٹخنوں سے نیچے ہو مکروہ تنزیہی ہے یعنی یہ عمل شرع میں پسندیدہ نہیں ہے البتہ نماز جائز ہوگی اعادہ ضروری نہ ہوگا یہ حکم اس صورت میں ہے کہ ایسا کرنا گھمنڈ کے طور پر نہ ہو۔ اور اگر دوران نماز سرک کر پائچہ ٹخنوں سے نیچے ہوجائے تو نمازی اسے یوں ہی چھوڑ دے اسے حکم نہیں ہے کہ وہ پائچہ اوپر کرے والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ