Headlines
Loading...
کیا سید کو اس کے عمل پر دوگنا ثواب وعذاب ہوگا؟

کیا سید کو اس کے عمل پر دوگنا ثواب وعذاب ہوگا؟


(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسٸلہ ذیل میں کہ کیا سید کو اس کے عمل پر دوگنا ثواب وعذاب ہوگا؟ جیسا کہ سبع سنابل مترجم ص٩٢ مطبوعہ فرید بک اسٹال میں لکھا ہے؟

(الجواب) ہمارے علماء اس عبارت پر اعتماد کرتے ہیں والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا 

(مسئلہ) ایک مسلمان کا دس سال پہلے انتقال ہوگیا مولانا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جنازہ نہ ہوئی کیا اب نماز جنازہ ہوسکتی ہے؟

(جواب) جی نہیں کیونکہ اتنی مدت میں انسانی بدن سڑ گل جاتا ہے۔ اگر اتنی مدت گزری ہوتی کہ بدن کے سڑنے گلنے کا گمان نہ ہوتا تو نماز پڑھی جاسکتی تھی نماز جنازہ پڑھانے کے لیے اگر مولانا نہ ہو تو موجودہ لوگوں میں سے جو زیادہ جاننے والا ہو وہ کتابوں سے سیکھ کر نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے، ایسا نہ کرے تو بستی والے گناہگار ہوتے ہیں والله تعالی اعلم

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ