Headlines
Loading...



مسئلہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ کی فاتحہ داستانِ عجیب نامی کتاب کے مضمون کے مطابق کی جاتی ہے۔ ہمارے یہاں ایک سنی صحیح العقیدہ عالم ہیں ان کا کہنا ہے کہ داستانِ عجیب کا مضمون لغو ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ان کی فاتحہ ہر دن ہوسکتی ہے اور افضل یہ ہے کہ فاتحہ ١٥ ؍رجب کوکی جائے اس لئے کہ یہی وفات کی تاریخ ہے

مسئولہ شیخ عثمان علی صاحب ٹیلر ماسٹر، دھام نگر ضلع بالسیر رجب المرجب ۱۳۸۸؁ھ

الجواب کتاب داستان عجیب کا مضمون و واقعہ ثبوت کے درجہ کو نہیں پہنچا ہے لہٰذا اس کی پابندی ضروری نہیں نہ واقعہ کو صحیح قرار دیا جائے جہاں تک فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا تعلق ہے وہ ہر دن ہر وقت اور ہرچیز پر درست ہے۔ خصوصاً تاریخِ وصال کے دن فاتحہ بہت مفید اور نافع ہے کہ یومِ وصال میں ارواحِ اولیاء کا فیضانِ خاص ہوتا ہے پھر اگر ساعتِ وصال کا علم ہو تو اسی وقت میں فاتحہ و نیاز کی جائیں تو بہت عمدہ اور بہت خوب ہے میری تحقیق میں بھی حضرت سید نا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ کی تاریخ وفات ۱۵؍رجب المرجب ہے واللہ تعالیٰ اعلم

نقل شدہ حبیب الفتاوی جلد اول صفحہ نمبر ٤٦٥ // ٤٦٦

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ