نماز جنازہ کے بعد میت کو مزار لے جانا کیسا
مسلمان میت کی نماز جنازہ پڑھنے کے بعد اس میت کو کسی بزرگ یا پیر کے مزار پر لے جاکر رکھنا اور اہل قبر سے التجاء کرنا کہ آپ میت کے لئے بخشش کی دعاء کریں تاکہ مغفرت میت ہوجائے؟
مسئولہ
الجواب نمازِ جنازہ کے بعد میت کو کسی ولی کے مزار پر لے جاکر صاحبِ مزار سے میت کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کرنی شرعاً لازم نہیں اگر کوئی ایساکرے تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں بلکہ یہ امر جائز ہے اس لئے کہ مقربانِ بارگاہِ حق سے استمداد و استعانت اور دعاء کرانی جائز ہے قال الغزالی من یستمد فی حیاتہ یستمدبعد مماتہ کذافی اللمعات شرح المشکوٰۃ وفی العقائد النسفیہ وفی دعاء الاحیاء للاموات و صدقاتھم عنھم نفع لھم امام غزالی نے کہا جس سے حالتِ حیات میں مدد لی جاسکتی ہے، اس سے بعدِ وفات بھی مدد لی جاسکتی ہے ایسا ہی اللمعات شرح مشکوٰۃ میں ہے عقائدِ نسفیہ میں ہے زندوں کا مردوں کے لئے دعا کرنا اور انکے لئے صدقہ کرنا ان کے لئے فائدہ کا باعث ہوتا ہے واللہ تعالیٰ اعلم
نقل شدہ حبیب الفتاوی جلد سوم صفحہ نمبر 477
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ