بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہر سورت کا جز ہے یا جزء قران ہے
بسم اللہ جزو ہر سورت ہے یا جزو قران؟امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ قراءت میں امام عاصم کوفی تابعی کے تلامذہ میں سے ہیں اور امام عاصم رضی اللہ تعالی عنہ جزو ہر سورت کے قائل ہیں اور امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ جزو قران کے قائل ہیں تو ان دونوں قولوں میں تطبیق کی کیا صورت ہے؟
ابن حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کردہ یہ حدیث کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز میں سورۂ فاتحہ کے شروع میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھا اور اسے آیت بھی شمار کیا پس یہ سورۂ فاتحہ کی مستقل آیت ہے قرآن کی سات لغتوں میں سے ایک لغت میں جس کے تواتر پر سب کا اتفاق ہے الخ اس حدیث کی تشریح اور وضاحت فرمائیں۔ بسملہ قرآن ہے یا غیر قرآن مع حوالاجات مدلل ومفصل طور پر بیان فرمائیں بینوا توجروا
محمد مدثر احمد مدرسہ مدینۃ العلوم چورو راجستھان۲۱؍ جمادی الآخرہ ۱۴۱۷ھ
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بسملہ قرآن مجید کا جز ہے مگر سورہ فاتحہ کا جز نہیں یہی صحیح ہے اس کی دلیل حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث ہے انھوں نے فرمایاسمعت النبی ﷺ یقول قال اللہ تعالی قسمت الصلاۃ (الفاتحۃ) بیني وبین عبدي نصفین ولعبدي ما سال فإذا قال العبد الحمد للہ رب العالمین قال اللہ تعالی حمدني عبدي الحدیث اس حدیث میں سورۂ فاتحہ کی ابتدا الحمد للہ سے کی یہ دلیل ہے اس بات کی کہ بسم اللہسورۂ فاتحہ کا جزء نہیں نیز غار حرا میں سورۂ علق کی ابتدائی آیتیں نازل ہوئیں اس کی ابتدا میں بھی بسم اللہ نہیں اور جب صحیح حدیثوں سے ثابت کہ دو سورتوں کا جز نہیں تو ثابت کسی سورت کا جز نہیں لعدم القائل بالفصل
بسم اللہ ہر سورت کا جز ہے یا نہیں اس کا تعلق قراءت سبعہ متواترہ سے نہیں قراءت سبعہ متواترہ کا تعلق قرآن مجید کی تلاوت کی مختلف کیفیات سے ہے یا کہیں کہیں بعض حروف کے حذف واثبات یا ابدال سے ہے آپ نے ابن حذیفہ کی جو حدیث نقل کی ہے وہ میری نظر سے نہیں گزری پھر اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ بسم اللہ سورۂ فاتحہ کا جز ہو اس سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ نماز میں بھی سورۂ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا
الصحيح لمسلم ج ۱ ص 169 // 170 باب وجوب قراءۃ الفاتحۃ في کل رکعۃ مجلس البرکات مبارک پور
مسنون ہے یہ ہمارا بھی مذہب ہے ہم آہستہ پڑھتے ہیں اور شوافع بلند آواز سے یہ فرمانے سے کہ آیت ہے یہ لازم نہیں کہ سورہ فاتحہ کا جز ہو ہاں یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ قرآن مجید کا جز ہے اس کے ہم بھی قائل ہیں واللہ تعالی اعلم
نقل شدہ فتاویٰ حافظ ملت جلد دوم صفحہ نمبر 409 // 410 // 411
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ